دہشت گردی کیخلاف جنگ ہماری اور عوام کی فتح کے ساتھ ختم ہوگی،نواز شریف

21

ملک کو دہشت گردی جیسی لعنت سے ہمیشہ کیلئے پاک کردیں گے، ہم متحد ہیں ملک کی مثبت اقدار ہمیشہ زندہ رہیں گی،وزیر اعظم کا اعلیٰ سطح کا اجلاس سے خطاب سیہون شریف (آن لائن) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے ہم اندرونی و بیرونی دشمنوں سے لڑ رہے ہیں اور امن و خوشحالی کی منزل میں ہر قوم کو ظالمانہ قوتوں کی بربریت کا سامنا رہا ہے مگر یہ جنگ ہماری اور عوام کی فتح کے ساتھ ختم ہوگی. جمعہ کے روز وزیراعظم محمد نواز شریف نے سیہون دھاکے میں زخمی ہونے والوں کی نوابشاہ کے پیپلز ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور سہون میں دربار لال شہباز قلندر کا دورہ کیا جہاں پر ان کو چیف سیکرٹری سندھ نے دھماکے کے متعلق بریفنگ دی اور اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی کے وزیر ناصر جنجوعہ ‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار‘ وزیر خزان اسحاق ڈار ‘ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی ساہ اور گورنر سندھ محمد زبیر بھی شریک تھے.

اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم گزشتہ کئی برسوں سے اندرونی و بیرونی دشمنوں سے لڑ رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم شناخت کیلئے یہ جنگ لڑ رہے ہیں اور پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن عناصر کا پوری قوت سے قلع قمع کریں اور ملک کو دہشت گردی جیسی لعنت سے ہمیشہ کیلئے پاک کردیں. ہماری یہ جنگ اعلیٰ اقدار کے تحفظ اور آنے والی نسلوں کو روشن مستقبل دینے کیلئے ہیں ور اس میں ہم ضرور کامیاب ہوں گے. انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم متحد رہ کر ہی دشمن سے لڑ سکتے ہیں اور جن کی وجہ سے ہم متحد ہیں ملک کی وہ مثبت اقدار ہمیشہ زندہ رہیں گی. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیہون دھماکے میں زخمی ہونے وا لے افراد کی نوابشاہ کے پیپلز ہسپتال میں عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی. میڈیارپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کے رو سہون میں دربار لال شہباز قلندر پر ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی نواب شاہ کے پیپلز ہسپتال میں عیادت کی ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی. آرمی چیف نے وہاں پر وزیراعظم محمد نواز شریف سے بھی ملاقات کی اور سکیورٹی کے ہوالے سے سہون میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شر کت کی جہاں پر وزیراعظم نے پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک آرمی کی کوششوں کو سراہا سہون شریف میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا. ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ہر صورت دہشت گردوں کو ڈھونڈ نکالا اور مار ڈالا جائے گا.اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دہشت گردوں کے خلاف فل اسکیل کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا. وزیر اعظم نے یہ ہدایت بھی دی کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے. انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے منصوبہ سازوں تک پہنچنا ناگزیر ہے، سکیورٹی ادارے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے تمام ذرائع استعمال کریں.وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے، دہشت گرد جہاں بھی ہیں انہیں ختم کیا جائے.اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ،گورنراور وزیراعلیٰ سندھ بھی موجودتھے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top