سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کی پیشنگوئی ایک ہندو پنڈت نے برسوں پہلے کردی تھی

کراچی (قدرت روزنامہ17فروری2017) سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کی پیشنگوئی ایک ہندو پنڈت نے برسوں پہلے کردی تھی اوریہی وجہ تھی کہ ذوالفقار علی بھٹو نے آخری وقت تک اپنی زندگی کا یہ زائچہ سنبھال کر رکھا جس کا ذکر بھٹو کے ایک قریبی ساتھی اقبال ٹقا خان نے ملک کے ایک معروف آسٹرولوجر سے کیا تھا. اقبال ٹکا خان 1973ءسے 1977ءتک وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے ذاتی مشیر رہے، انہیں سینئر وزیر کا سٹیٹس ملا ہوا تھا اوربعدازاں وہ بے نظیر بھٹو کے قریب ہوگئے.

1988ءمیں پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں پنجاب میں صوبائی و زیر بنے اوران کا آبائی تعلق اوکاڑہ سے ہے تاہم لاہور میں رہائش پذیر ہوگئے تھے. اقبال ٹقاخان آسٹرولوجی سے خاصاشغف رکھتے ہیں.اقبال ٹکا خان نے معروف آسٹرولوجر کو بھٹو کے زائچے کے حوالے سے بتایا تھا کہ ”1973ءکی بات ہے، ایک روز میں ذوالفقار علی بھٹو سے ملاقات کے لئے 70 کلفٹن پہنچا. معمول کی گپ شپ کے دوران بھٹو صاحب نے مجھے بتایا کہ ایک ہندو پنڈت نے ان کی زندگی کا زائچہ بنایا ہے. جس میں ذکر ہے کہ انہیں آگے جاکر پھانسی کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ مجھے خود بھی آسٹرولوجی سے دلچسپی تھی لہٰذا میں نے ان کی بات کو بڑی غور سے سنا. بھٹو صاحب نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے یہ زائچہ سنبھال کر رکھا ہوا ہے.“
 اقبال ٹکا خان کے بقول جب ذوالفقار علی بھٹو کو 1979ءمیں پھانسی ہوئی تو انہیں زائچے کی بات یاد آئی، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہوں نے یہ زائچہ کس کے پاس رکھوایا تھا اور بعد میں وہ کہاں گیا. اقبال ٹکا خان حیات ہیں لیکن آج کل سیاست میں زیادہ متحرک نہیں.ملک کے مختلف ستارہ شناسوں نے بتایا کہ ان کے پاس آنے والی مشہور شخصیات کی پہلی شرط یہی ہوتی ہے کہ اس کا ذکر کسی سے نہ کیا جائے. اسی پرائیویسی کی وجہ سے معروف لوگ کسی آسٹرولوجر یا پامسٹ سے براہ راست رابطہ نہیں کرتے. عموماً یہ رابطہ کسی قابل اعتماد شخص کے ذریعے کیا جاتا ہے اور جب اعتماد بحال ہوجاتا ہے تو پھر معروف شخصیت اور آسٹرولوجر ڈائریکٹ ہوجاتے ہیں.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top