سیہون ،ْ درگاہ لعل شہباز قلندر میں ہونے والے خود دھماکے میں شہداء کی تعداد 80ہوگئی

pic03

سیہون(قدرت روزنامہ17فروری2017)عقیدت مندوں اور زائرین کی دعاؤں ،ْمنتوں اور دھمال کے دوران درگاہ لعل شہباز قلندر میں ہونے والے خوفناک خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 80 تک پہنچ گئی. سیہون تعلقہ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کے مطابق تعلقہ ہسپتال میں موجود 75 لاشوں میں سے 13 کی شناخت اب تک ممکن نہیں ہوسکی اور وہ تاحال ہسپتال میں ہی موجود ہیں تاہم باقی میتوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے سپرد کردیا گیا.

دوسری جانب نواب شاہ ہسپتال منتقل گئے زخمیوں میں سے بھی 5 افراد جان کی جازی ہار گئے.میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 210زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال سیہون لایا گیا تھا. دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر سخت سیکورٹی اور پولیس کے پہرے کے باوجود صبح سویرے زائرین کی بڑی تعداد درگاہ کے سیل دروازوں پر پہنچی اور رکاوٹوں کو توڑ کر اندر داخل ہو گئی . مشتعل افراد کی بڑی تعداد نے اے ایس پی سیہون کے گھر اور دفتر کاگھیرائو کر لیا اور وہاں موجود پولیس موبائل کو نذرآتش کر دیا جس کے بعد ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی ،ادھر دھماکے کے بعد فضاء سوگوار رہی...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top