شہر قائد میں آج علی الصبح رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے 2 دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے

کراچی (قدرت روزنامہ17-فروری-2017) شہر قائد میں آج علی الصبح رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے 2 دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے. نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد جماعت الاحرار اور لشکر جھنگوی کراچی کے امیر تھے.

ذرائع کے مطابق ملک تصدق لشکر جھنگوی کراچی کا امیر تھا اور آصف چھوٹو، آصف رمزی نعیم بخاری کا قریبی ساتھی تھا . ملک تصدیق طویل عرصے سے عبادت گاہوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا.سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت جماعت الاحرار کراچی کے امیر نوشاد عرف لالہ یونس عرف شمس ماما کے طور پر ہوئی ہے اور یہ دونوں دہشت گرد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top