دہشت گردوں نے سہون شریف حملے میں ایک معمر خاتون کا سب کچھ ہی اجاڑ دیا

سہون شریف (قدرت روزنامہ17فروری2017) گزشتہ رات سہون شریف میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر ہونے والے دھماکے کی وجہ سے کئی گھروں کے چراغ بجھ گئے ہیں .ہر طرف چیخ و پکار اور لوگ اپنے پیاروں کو ڈھونڈھنےکے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں .

اسی دھماکے میں دہشت گردوں نے سہون شریف حملے میں ایک معمر خاتون کا سب کچھ ہی اجاڑ دیا، بے سہارا خاتون غم سے نڈھال مزار پر پہنچ گئی. تفصیلات کے مطابق سہون شریف دھماکے میں شوہر، بیٹے، بہو اور بیٹیوں سے محروم ہو جانے والی بے سہارا معمر خاتون آج بھی مزار پر پہنچ گئی اور اپنی روداد کچھ اس طرح بیان کی. ”بچے زیارت کیلئے درگاہ کے اندر گئے تو دھماکہ ہو گیا، میرا شوہر، دو بیٹیاں، بیٹا اور بہو سب چلے گئے، میرا خاندان ہی اجڑ گیا ہے، مجھے بھی مار دو... اب میں کس کے گھر جاﺅ ں گی، مجھے بھی مار ہی دو . اے میرے اللہ میں کہا جاﺅں... کہاں جاﺅں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top