سیہون شریف دھماکہ; مشتعل افراد کا احتجاج،مظاہرین نے پولیس موبائل الٹا دی

سیہون شریف (قدرت روزنامہ17فروری2017)سیہون شریف میں گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کے بعد لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے اطراف میں مظاہرین کا احتجاج جاری ہے . مظاہرین نے درگاہ کے قریب کھڑی پولیس موبائل الٹا دی.

مظاہرین نے پولیس کی گاڑی سے شراب کی بوتل نکالی جس نے مظاہرین کے اشتعال کو مزید ہوا دی. مظاہرین نے مشتعل ہو کر پولیس کی گاڑی کو نذرآتش بھی کیا. احتجاج میں شریک مظاہرین نے اسپتال کے باہر پتھرائو کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کے خلاف نعرے بھی لگائے. درگاہ میں رینجرز نے سیکورٹی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ مظاہرین کو بھی مشتعل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top