سندھ کے ضلع گھوٹکی سےگیس کے ایک بڑے ذخیرے کے دریافت کا اعلان کیا گیا

گھوٹکی (قدرت روزنامہ17-فروری-2017)سندھ کے ضلع گھوٹکی سےگیس کے ایک بڑے ذخیرے کے دریافت کا اعلان کیا گیا ہے. یہ اعلان ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) کی جانب سے گزشتہ روز کیا گیا.

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے علاقے گھوٹکی میں جاری گیس کی تلاش کامیابی سے ہم کنار ہوئی ہے.ماری ڈیولپمنٹ اور لیز ایریا کے شاہین ون نامی ایکسپلوریشن ویل میں قابل ذکر تعداد میں گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے. اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا کنویں کی ابتدائی کھدائی پانچ جنوری کو شروع ہوئی تھی اور اس میں کامیابی کے ساتھ ایک ہزار ایک سو پچھتر فٹ کی گہرائی تک کھدائی کی جاچکی ہے.جہاں چونا پتھر وافر مقدارمیں موجود ہے. کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اشفاق ندیم احمد نے بتایا کہ اس ذخیرے میں موجود نئے امکانات کی مختلف سطحوں پر موجودگی کی سیسمک ڈیٹا سے شناخت کی گئی ہے اور کمپنی ان کے لئے آئندہ دو سے تین سال میں ڈرلنگ کا ارادہ رکھتی ہے. کمپنی کے مطابق ماری ڈی اینڈ پی لیز ایریا میں انتہائی ایڈوانس ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے تھری ڈی سیسمک ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے جس کی مدد سے یہ دوسری کامیابی ملی ہے. ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے مطابق وہ ہائیڈرو کاربن کے نئے ذخائر تلاش کرتے رہیں گے.تاکہ ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو مقامی ذرائع سے پورا کیا جاسکے.()..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top