سیہون شریف دھماکہ افسوسناک اور قابل مذمت ,بے گناہ انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت اور اسلام کے دشمن ہیں:وفاق المدارس العربیہ پاکستان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ17فروری2017)سیہون شریف دھماکہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے،بے گناہ انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت اور اسلام کے دشمن ہیں ،سانحہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،حادثے کے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے ملک بھر کی مساجد ومدار س میں دعاؤں کا اہتمام کیا جائے.

 ان خیالا ت کا اظہار وفاق المدار س العربیہ پاکستان کے رہنماؤں مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر ،مولانا محمد حنیف جالندھری ،مولانا انوار الحق اور دیگر قائدین نے سانحہ سیہون شریف پر ایک مشترکہ بیان میں کیا .
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں نے سانحہ سیہون شریف کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ بے گناہ انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت اور اسلام کے دشمن ہیں .وفاق المدارس کے قائدین نے حکومت سے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حادثے میں ملوث عناصر کوکیفر کردار تک پہنچانے کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں .وفاق المدارس کے قائدین نے زخمیوں کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ،دریں اثناء وفاق المدار س العربیہ پاکستان کے قائدین نے ملک بھی کی مساجد ومدارس کے ائمہ وخطباء کے نام ہدایات جاری کیں کہ وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top