سیہون دھماکہ:شہری مشتعل ،پولیس وین کو آگ لگادی،پولیس کی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ

سیہون شریف(قدرت روزنامہ17فروری2017)مزار دھماکے کے بعد شہر ی مشتعل ہوگئے اور اے ایس پی آفس کا گھیرائو کرتے ہوئے پولیس وین کو آ گ لگا دی جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی ہے.نجی ٹی وی دنیا نیوز کے سیہون کے مرکزی بازار میں مشتعل مظاہرین کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور پولیس وین پر پتھرائو کے ساتھ آگ لگا دی گئی .

گذشتہ شب ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج شروع کردیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے فائرنگ کے جواب میں ہوائی فائرنگ کی گئی ہے.

 مشتعل افراد ریلی کی شکل میں ڈی ایس پی کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور ڈیس ایس پی آف سپر دھاوا بولتے ہوئے پولیس کی وین کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا ہےاور پولیس پر پتھرائو کیا.مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ذمہ داران کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا.یاد رہے کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکہ ہونے سے 76 زائرین جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top