24 سالہ زویا اور 15 سالہ زارا خان نے کراچی کے علاقے طارق روڈ میں ایک لڑکے کی اس وقت درگت بنا دی جب اس نے دونوں بہنوں میں سے ایک کو چھونے کی کوشش کی

31

کراچی (قدرت روزنامہ17فروری2017)24 سالہ زویا اور 15 سالہ زارا خان نے کراچی کے علاقے طارق روڈ میں ایک لڑکے کی اس وقت درگت بنا دی جب اس نے دونوں بہنوں میں سے ایک کو چھونے کی کوشش کی. لڑکیاں شاپنگ ٹرپ سے واپس آ رہی تھیں.

کراچی کے علاقہ میں عوامی جگہوں پر لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرنا ایک عام چیز ہے لیکن ان لڑکیوں نے لڑکے کو اچھا سبق سکھایا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی. زویا نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا لیکن ہم نے پہلی بار ایسے واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے. جب لڑکے نے زویا کو چھوا تو وہ چیخنے لگی . وہ کچھ نہیں کر پا رہی تھی کیونکہ اس کے ہاتھ میں شاپنگ بیگ تھے. اس کی چھوٹی بہن زارا نے لڑکے کے پیچھے بھاگنا شروع کر دیا . جب زویا اس کے ساتھ پہنچی تو دیکھا کہ 30 کے قریب لوگوں کا ہجوم چھیڑنے والے لڑکے کے آس پاس جمع تھا  اور زارا نے اس لڑکے کو کالر سے پکڑ رکھا تھا ارو اس منہ پر تمانچے رسید کر رہی تھی. جب زویا نے زارا کو لڑکے کا پیچھا کرنے سے منع کیا تو اس نے کہا کہ میں اپنی بہن پر حملہ کیسے برداشت کر سکتی ہوں. اپنی بہن کے بارے میں بات کرتے ہوئے زویا نے بتایا کہ اپنی بہن کی جرات دیکھ کر اسے بہت اچھا لگا. زویا نے بتایا کہ اس کے گھر والوں اور رشتہ داروں نے بھی بہت حوصلہ افزائی کی . دوستوں نے بھی فون اور میسیج کے ذریعے مبارکباد پیش کی.

زویا کا کہنا تھا کہ اسے نہیں معلوم تھا کہ یہ ویڈیو اس قدر زیادہ لوگ دیکھیں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گے. کچھ لوگوں نے منفی رد عمل بھی دکھایا اور زویا کو طوائف اور دوسرے برے القابات سے نواز. البتہ مثبت رد عمل کا اظہار کرنے والوں کی تعداد کافی زیادہ تھی اور سب نے دونوں بہنوں کی تعریف کی اور انہیں بہادر اور نڈر خواتین کا لقب دیا. ویڈیو کے اختتام پر زویا نے پاکستان کی تمام خواتین کو ایک پیغام دیا اور کہا: مجھے معلوم ہے یہ کچھ ہر عورت کو سہنا پڑتا ہے . لیکن ہمیں لڑنا ہو گا. اگر آپ لڑنے سے گھبرائیں گی تو کوئی بھی آپ کے لیے لڑنے کے لیے تیار نہ ہو گا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top