سیہون شریف میں زائرین پولیس حصار توڑ کر مزار کے احاطے میں داخل ہو گئے جنہوں نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی

سیہون شریف (قدرت روزنامہ17-فروری-2017)سیہون شریف میں زائرین پولیس حصار توڑ کر مزار کے احاطے میں داخل ہو گئے جنہوں نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی . نیو نیوز کے مطابق سیہون دھماکے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے مزار پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور عام لوگوں کا داخلہ بند ہے تاہم آج عل الصبح سینکڑوں زائرین مزار پر پہنچے جنہیں پولیس اہلکاروں نے احاطے میں جانے سے روکنے کی کوشش کی مگر ایسا ممکن نہ ہو سکا .

زائرین اور عقیدت مند تمام رکاوٹیں توڑ کر مزار کے احاطے میں داخل ہو گئے ہیں جنہوں نے پولیس اہلکاروں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی . زائرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ”ہمیں سندھ پولیس نہیں چاہئیے اور نہ ہی ہمیں سندھ پولیس پر بھروسہ نہیں کیونکہ یہ ہماری حفاظت کرنے میں ناکام رہے ہیں “...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top