کراچی: ایک گھنٹے میں رینجرز کےساتھ 2 مقابلے ، 18 دہشت گرد ہلاک

کراچی(قدرت روزنامہ17فروری2017) کراچی میں ایک گھنٹے میں رینجرز کے ساتھ 2 مقابلے ہوئے ہیں. دونوں مقابلوں میں 18 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں.

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجر زکا سرچ آپریشن تھا . ترجمان رینجرز کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے رینجرزاہلکاروں پر فائرنگ کردی .فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے. دوسرے واقعے میں سیہون شریف میں امدادی اکرروائیوں کے بعد واپس لوٹنے والے رینجرز کے ایک قافلے پر سپر ہائی وے کاٹھور کے قریب حملہ کیا گیا. رینجرز کی جوابی کارروائی میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے. ترجمان رینجرز دونوں مقابلوں میں 3 رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top