سہیون شریف وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ کاانتخابی حلقہ ہے

17

کراچی (قدرت روزنامہ16-فروری-2017) سہیون شریف میں لال شہباز قلندرکے مزارمیں دھماکہ ہواہے .سہیون شریف وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ کاانتخابی حلقہ ہے.

ایک نجی ٹی وی کے مطابق سیہون شریف کے تحصیل ہسپتال میں طبی سہولتیں ناکافی ہونے کی وجہ سے دھماکے میں زخمی افراد کوپریشانی کاسامناہے .ہسپتال میں ڈاکٹرزکی تعدادکم جبکہ کئی اہم ادویات بھی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ قریبی میڈیکل سٹوروں سے ادویات لانے پرمجبورہوگئے ہیں اورہسپتال میں ایمرجنسی نافذہونے کے باوجود قریبی ہسپتالوں سے ڈاکٹرزاورادویات ابھی تک نہیں پہنچ سکی ہیں .ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہاکہ انتظامیہ کوہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ جامشور واورنواب شاہ کےہسپتال قریب پڑتے ہیں .اب زخمیوں کوسہیون شریف سے ان ہسپتالوں میں لایاجائے گااورامدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top