کراچی کے مصروف علاقے طارق روڈ پر لڑکیوں نے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لڑکے کی دھلائی کر دی

n4

کراچی (قدرت روزنامہ16فروری2017)کراچی کی مصروف علاقے طارق روڈ پر لڑکیوں نے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لڑکے کی دھلائی کر دی . تفصیلات کے مطابق لڑکوں کے ایک گروپ نے طارق روڈ پرشاپنگ کرنے والی 2بہنوں کو دیکھ کر چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد اردگر د موجود لوگوں کیلئے نصیحت آموز واقعہ رونما ہوا گیا ، لڑکیوں نے جملے کسنے والے ایک نوجوان کو پکڑکرسر عام مکوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی.

متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طارق روڈ پر شاپنگ کے دوران ایک لڑکے نے اسے چھونے کی کوشش کی جس پر ہم دونوں بہنوں نے شور مچا دیا اورکسی کی مدد کا انتظار کیے بغیر ہم میں سے ایک نے لڑکے کے پیچھے بھاگنا شروع کر دیا اور پھر ریاض مارکیٹ کے قریب پہنچ کراسے دبوچ لیااور خوب دھلائی کر دی .ا س دوران وہاں لوگوں کا ایک ہجوم جمع ہو گیا جنہوں نے ہمارے ساتھ ملکر اسے خوب مارا پیٹا اور لہو لہان کر دیا . لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے گھر جا کر سارا ماجرہ اپے والد کے سامنے بیان کیا جسے سن کر وہ بھی پریشان ہو گئے مگر بعد میں انہیں نے بھی کہا کہ ہم نے بلکل صحیح کیا ہے .”اس سارے ماجرے کو بیان کرتے وقت ہمیں شر م محسوس ہوئی مگر پھر سوچا کہ جب اس لڑکے کو یہ حرکت کرنے میں شرم نہیں آئی تو ہمیں بتانے میں کیوں آئے “...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top