سانحہ لاہور کے بعد کراچی میں بھی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے

17

کراچی(قدرت روزنامہ15فروری2017)سانحہ لاہور کے بعد کراچی میں بھی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے، ممکنہ سیکیورٹی خدشات پرحساس اداروں نے پولیس،رینجرز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے.تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ لاہور کی طرح کراچی بھی دہشت گردی کا نشانہ بن سکتا ہے.

حساس اداروں کی جانب سے

کراچی میں ممکنہ سیکیورٹی خدشات سے پولیس، رینجرز اور دیگر سیکورٹی اداروں کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے.مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں کالعدم تنظیمیں دہشت گردی کی بڑی واردات کر سکتی ہیں، کالعدم تنظیموں کے خودکش بمبار حملے کرسکتے ہیں، کالعدم تنظیموں نے نوجوانوں کو ذہن واش کرکے بمبار کے طور پر تیار کردیا ہے.مراسلہ کے مطابق ممکنہ واقعات کو روکنے کیلئے سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top