قومی احتساب عدالت نے 5 ارب روپے سے ذائد کرپشن میں ملوث سابق صوبائی وزیر اطلاعات پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل انعام میمن نے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردئیے

کراچی(قدرت روزنامہ14-فروری-2017)قومی احتساب عدالت نے 5 ارب روپے سے ذائد کرپشن میں ملوث سابق صوبائی وزیر اطلاعات پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل انعام میمن نے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردئیے،جبکہ شرجیل میمن کو اشتہاری قرار کا حکم بھی برقرار رکھا گیا ہے،منگل کو سماعت کے موقع پر عدالتر نے سابق سیکریٹری انفارمیشن ڈاکٹر ذوالفقار شلوانی ،سابق ڈائریکٹر انفارمیشن یوسف کابورو ،سارنگ لطیف،الطاف میمن سمیت دیگر ملزمان کے ریفرنس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی،دوسری جانب ملزم شرجیل انعام میمن کے وکیل نے وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دئیے جانے کے خلاف درخواست بھی دائر کردی ہے،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عالیہ سندھ کا فیصلہ آنے تک ملزم کے خلاف کارروائی روک دی جائے..

.


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top