کراچی میں نیشنل ہائی وے سسی ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین الٹنے سے 6 افراد جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ14-فروری-2017)کراچی میں نیشنل ہائی وے سسی ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین الٹنے سے 6 افراد جاں بحق جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے، زخمی مسافروں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے.منگل کو پولیس کے مطابق کراچی میں نیشنل ہائی وے پرسسی ٹول پلازہ کے قریب مسافروین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے.

حادثے میں زخمی مسافروں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے. ایس او لنک روڈ محمد ذوالفقار کا کہنا ہے کہ مسافر بس کراچی سے ٹھٹھہ جارہی تھی، جاں بحق افراد میں وین کا ڈرائیور اور ایک خاتون بھی شامل ہے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی تاہم ابتدائی شواہد کی روشنی میں ایسا لگتا ہے کہ واقعہ گاڑی کا بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے ہوا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top