چوہدری نثار کو اسی سال جانا ہو گا ۔ان کی جگہ نئے وزیر داخلہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے ‘منظور حسین وسان

کراچی (قدرت روزنامہ12-جنوری-2017) سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے تمام دھڑے مل کر بھی آئندہ انتخابات میں کراچی کی آدھی نشستیں بھی نہیں جیت سکتے ہیں . ایم کیو ایم کے اہم رہنما اور ارکان اسمبلی جلدپیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں .

آئندہ چند روز میں ان کے نام بتاؤں گا ، وفاقی وزیرداخلہ اسی سال چلے جائیں گے.بدھ کو یہاں میڈیا سے بات چیت میں منظور وسان نے وفاقی وزیرداخلہ کوتنقید کا نشانہ بنانے ہوئے کہاکہ چوہدری نثار کو اسی سال جانا ہو گا .ان کی جگہ نئے وزیر داخلہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے .انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایک ہی شادی ہو گی ، جو کامیاب ہو گی . بلاول کی دلہن کی تلاش جاری ہے لیکن شادی 2018 ء کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ہو گی . منظور وسان نے کہاکہ مشرف کی بنائی ہوئی پیٹریاٹ کے لوگ پیپلز پارٹی میں واپس آنا شروع ہو گئے ہیں . جنرل راحیل شریف کو اسلامی اتحادی فوج کا سربراہ بنانے کا فیصلہ نتیجہ خیز نہیں ہو گا .انہوں نے کہاکہ رانا ثناء اللہ کے منہ سے کبھی کبھی سچ نکل جاتا ہے . لیکن وہ یوں ٹرن لینے کے بھی ماہر ہیں . نبیل گبول کے خوابوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نبیل گبول خود ایک خواب ہیں . اس پر کیا تبصرہ کروں . پاناما لیکس سے کسی کو خطرہ نہیں ہے . فیصلے سے نہ کوئی آئے گا اور نہ کوئی جائے گا تاہم پاناما لیکس حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑے گی . انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو اسی سال جانا ہوگا نئے وزیر داخلہ اسی سال اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے کوئی نہ کوئی غلطی کی وجہ سے انہیں ہٹایاجائے گا . انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کی بنائی ہوئی پیٹریاٹ کے لوگ پیپلزپارٹی میں واپس آنا شروع ہوگئے ہیں.سابق آرمی چیف راحیل شریف کو اسلامی اتحادی افواج کا سربراہ بنانے کا فیصلہ نتیجہ خیز نہ ہوگا. انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے منہ سے کبھی کبھی سچ نکل جاتا ہے لیکن یوٹرن لینے کے بھی وہ ماہر ہیں نبیل گبول خود ایک خواب ہے اس پر کیا تبصرہ کروں. (ا،ب)..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top