بھارت پاکستان کی شہ رگ کو کاٹنے کی کوشش کر رہا ہے، صدر آزاد کشمیر

bh14

کراچی(قدرت روزنامہ12فروری2017)آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی شہ رگ کو کاٹنے کی کوشش کر رہا ہے. بانی پاکستان قائد اعطم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے کر بھارتی مظالم فوری طور پر ختم کرائے.

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اہل کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کی عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے. مسعود خان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بھارت پاکستان کی شہ رگ کو کاٹنے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں کیونکہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top