پاناما کیس میں مریم نواز سمیت وزیراعظم کےدونوں بیٹوں کی قربانی ہونے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ نبیل گبول

Maryam-

کراچی (قدرت روزنامہ12فروری2017)ممتاز سیاستدان نبیل گبول نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں مریم نواز سمیت وزیراعظم کےدونوں بیٹوں کی قربانی ہونے کے امکانات نظر آرہے ہیں. عمران خان پاناما کیس سے ہٹ کر اب الائنس بنا کر انتخابی مہم کا آغاز کردیں تو بہتر نتائج حاصل کرسکتے ہیں.

سندھ میں پیپلز پارٹی کیخلاف ایک گرینڈ الائنس بننے جارہا ہے.انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کی سماعت سے میں ذاتی طورپر یہ محسوس کررہا ہو ں کہ وزیراعظم میاں نواز شریف بذات خود متاثر نہیں ہونگے کیونکہ انہوں نے اپنے بچوں کو آگے کردیا ہے.البتہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاناما کیس میں بڑی قربانی مریم نواز کی ہوگی. کیونکہ منی ٹرائل میں تمام ثبوت بچوں کیخلاف ہی جارہے ہیں. نبیل گبول نے کہا کہ محترمہ مریم نواز کے متاثر ہونے سے نواز شریف کی سیاست کو بہت بڑا دھچکا لگے گا. کیونکہ میاں نواز شریف 2018ء میں مریم نواز کو آگے لانے کیلئے ہوم ورک مکمل کرچکے تھے. اور موجودہ حکومت میں مریم نواز کو اسی لئے مرکزی حیثیت حاصل رہی لیکن پاناما کیس کا جو فیصلہ آنیوالا ہے اس سے مسلم لیگ (ن) کو مجموعی طور پر بہت زیادہ نقصان ہوگا. نبیل گبول نے کہا کہ میں ڈان لیکس کی رپورٹ کو پاناما کیس سے بھی زیادہ خطرناک سمجھتا ہوں کیونکہ ڈان لیکس بابت حتمی رپورٹ تیار ہوکر وزیر داخلہ کی میز پر پڑی ہوئی ہے اور وہ اسے جان بوجھ کر جاری کرنے سے گھبرا رہے ہیں اورمیری معلومات کے مطابق حکومت اس رپورٹ میں پتلی گردن والو ں کو پھانسنے کی کوشش کررہی ہے اور موٹی گردن والے سب کو کلین چٹ دینے کی تیاری ہورہی ہے. اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کی وجہ سے اداروں میں بہت بے چینی پائی جاتی ہے اوراس رپورٹ کا منظر عام پر نہ آنا جمہوریت کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top