اشتعال انگیز تقاریر کیس، انسداددہشت گردی عدالت نے بانی ایم کیو ایم، ڈاکٹر فاروق ستار و دیگر کے ایک بار پھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

33

کراچی(قدرت روزنامہ11جنوری2017)انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیو ایم، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار ،ڈاکٹر عامر لیاقت اور دیگر کے ایک بار پھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی ہے.منگل کوکراچی کی انسداددہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریرکیس کی سماعت ہوئی.

سماعت کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن عدالت میں پیش ہوئے. عدالت نے قائد ایم کیو ایم سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کرتے ہوئے سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی ہے. ملزمان کیخلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top