بڑھتی سردی کے پیش نظر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسکولوں‌ میں چھٹیوں کا عندیہ دے دیا

کراچی (قدرت روزنامہ11-جنوری-2017) کراچی میں کڑاکے نکالتی سردی نے جہاں بڑوں کے دانت بجا ڈالے ہیں، وہیں اسکول جانے والے بچے بھی سردی کے ہاتھوں مجبور اسکول نہ جانے پر اڑ گئے ہیں، بڑھتی سردی کے پیش نظر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسکولوں‌ میں چھٹیوں کا عندیہ دے دیا، تاہم تاحال سرکاری سطح پر کوئی متفقہ فیصلہ سامنے نہیں آسکا. اُف اُف سردی ہائے ہائے سردی. یخ بستہ ہوائیں ہیں، کیسے بچے سکول بنائیں؟ بچوں کیلئے صبح اٹھنا اور والدین کیلئے بھیجنا مشکل ہو گیا، ٹوپی، سوئٹر، دستانے بھی ٹھنڈسے بچانے میں ناکام ہو گئے، سردی سے ٹھٹھرتے بچوں کی صبح صبح اسکول آمد مگر حاضری کم ہے. کراچی میں شدید سردی کی لہرنے بڑے اور بچوں کو جما کر رکھ دیا. کراچی میں بڑھتی سردی نے بچوں‌کے ساتھ ساتھ والدین اور اسکول انتظامیہ کو بھی پریشان کر دیا ہے. سخت سردی کے باعث اسکولوں میں بچوں کی حاضری کم اور بڑی تعداد میں چھوٹے بچے اسکول نہیں پہنچ پاتے. بڑھتی سردی کے پیش نظر اسکولو ں میں چھٹیاں دینےکےمعاملے پر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن دو حصوں میں بٹ گئی ہے. ایک ڈھڑکا کہنا ہے کہ سخت سردیک ے باعث اسکولوں میں چھٹیاں دی جائیں جبکہ دوسرے گروپ کا کہنا ہے کہ چھٹیاں دینے سے تعلیمی نقصان ہو گا، اس لیے اسکول کے اوقات کار کو آگے بڑھا دیا جائے. چھٹیوں کےمعاملے پر نجی اسکول ایسوسی ایشن تقسیم ہو گئی ہے، چیئر مین پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ شرف الزماں کا کہنا ہے کہ سردی بچوں کی برداشت سے باہر ہے، اسکولوں میں چھٹیاں کر دی جائیں، دوسری طرف سیکرٹری تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ چھٹیاں یا شیڈول میں تبدیلی نہیں کر رہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top