کراچی کی دکان پر پراٹھے لگانے والے کے حنان خان کی قسمت بھی جاگ اٹھی ہے

25

کراچی(قدرت روزنامہ11-جنوری-2017)ارشد میکر کے بعد پراٹھا ماسٹر حنان خان کی قسمت بھی جاگ اٹھی ،حنان خان کو پاکستان نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طلب کرلیا گیا . تفصیلات کے مطابق کراچی کی دکان پر پراٹھے لگانے والے کے حنان خان کی قسمت بھی جاگ اٹھی ہے جبکہ ان کوپی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈایٹرز میں بھی شامل کیا جاچکا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی حنان خان کے ٹیلنٹ کو سراہا.

حنان خان اچکزئی کو پریکٹس کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طلب کرلیا گیا ہے . دریں اثناء حنان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب انہیں بورڈ کی طرف سے فون کال آئی تو انہیں پہلے تو یقین نہیں آیا لیکن پھر اللہ کا شکر ادا کیا کہ میری قسمت جاگ اٹھی ہے .انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کیلئے کھیلوں گا اور ملک و قوم کا نام روشن کروں گا ، انہوں نے کہاکہ پریکٹس کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈیمی میں مجھے بلایا گیا ہے اور جلد وہاں جا رہا ہوں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top