کراچی یونیورسٹی میں قومی یکجہتی کے موضوع پر سیمینار میں دو مخالف سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے بھی یکجہتی کا اظہار کر ڈالا

کراچی(قدرت روزنامہ11فروری2017)کراچی یونیورسٹی میں قومی یکجہتی کے موضوع پر سیمینار میں دو مخالف سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے بھی یکجہتی کا اظہار کر ڈالا. پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال اور ایم کیو ایم کے فاروق ستار ایک ہی تقریب میں ساتھ مدعو کئے گئے،ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ، مسکراہٹیں بکھیریں اور گرمجوشی سے ہاتھ بھی ملالیا جامعہ کراچی میں قومی یکجہتی اور علاقائی روابط میں نوجوانوں کے کردار پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد ہوا. سیمینار میں فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال نے شرکت کی،سیمینارنے دونوں رہنما ?ں کو ایک دوسرے کے قریب کردیا جہاں مصطفیٰ کمال اورفاروق ستار نے ہاتھ ملایا اور خیریت دریافت کی،جبکہ مصطفی کمال نے مصافحہ میں پہل کی،سیمینار میں دونوں برابر کی نشستوں پر براجمان ہوئے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top