ایران ،پاکستان کو بجلی کی سپلائی بڑھانے کیلئے تیار ہے :ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی

کراچی (قدرت روزنامہ11فروری2017)ایرانی قونصل جنرل نے احمد محمدی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کو بجلی کی سپلائی 130میگاواٹ سے 3ہزار میگاواٹ تک بڑھانے کیلئے تیار ہے . تفصیلات کے مطابق ایرانی قونصل خان یہ اعلان ایرانی قونصل جنرل سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بھی تقری میں شرکت کی .

ایرانی قونصل جنرل کاکہنا تھا کہ ایران گیس پائپ لائن پاکستان کیلئے انرجی حاصل کرنے کا انتہائی منافع بخش ،سب سے زیادہ محفوظ اور سستا ذریعہ ہے .ان کا کہناتھا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کیلئے انتہائی اہم موڑ ہے ،اسے ہمیں جتنی جلدی ہو سکے مکمل کرنا چاہیے .ان کا کہناتھا کہ تہران پر نیوکلیئر پراگرام کے باعث لگنے والی پابندیوں کی وجہ سے ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی متاثر ہواہے .تاہم 2016میں بہت سی پابندیاں ختم ہو چکی ہے .واضح رہے کہ ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد امریکہ نے تہران پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں . احمد محمدی کا کہناتھا کہ ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ایران کی ترجیحات میں شامل ہیں .ایران ،پاکستان کی سلامتی ،خوشحالی اور استحکام کی خواہش رکھتاہے اور ہمارا یقین ہے کہ یہ ایران کیلئے بھی فائدہ مندہو گی .انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں24تا 27فروری تک ایرانی ایشاءکی نمائش منعقد کی جارہی ہے جبکہ اپریل میں تہران میں پاکستانی کی اشیاءکی نمائش کی جائے گی .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top