بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی کے زیراہتمام پانچ روزہ کثیرالملکی بحری مشقیں شروع ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ11فروری2017)بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی کے زیراہتمام پانچ روزہ کثیرالملکی بحری مشقیں شروع ہوگئی ہیں ، مشقوں میں شرکت کے لئے روس، چین، ترکی،سعودی عرب، ایران اور سری لنکا سمیت کئی ممالک کے بحری جہاز جمعرات کو کراچی پہنچ گئے ہیں، مشقوں میں چین، روس، امریکا، جاپان، ترکی، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت 38 ممالک کی افواج شریک ہونگی.5 روزہ مشقوں میں پہلی بار روس کا بحری بیڑا اور فورس بھی شریک ہوگی اور روس کا بحری جہاز امن مشقوں میں پہلی بار شرکت کے لیئے کراچی پہنچا ہے جبکہ امریکی بحریہ بھی اپنے بحری اثاثوں اور اسپیشل آپریشنز فورس کے ساتھ شرکت کررہی ہے چینی بحریہ بھی تین بحری جہازوں اور اسپیشل آپریشنز فورس امن مشقوں میں شرکت کریں گی ، پاک بحریہ کی ان امن مشقوں میں شرکت کے لیے روس، چین، ترکی اور سری لنکا کے بحری جنگی جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گئے ہیں جبکہ فرانس، جاپان، انڈونیشیا، اور اٹلی سمیت برطانیہ کے جہاز چینل میں داخل ہو ئے ہیں.

وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی کے مطابق بحری امن مشقیں کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ اس کا مقصد ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا عمل ہمیشہ سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رہا ہے لیکن ہم ایک مضبوط قوم ہیں اور سمندر پر حاوی بھی اگر بھارت ہماری سمندری حدود میں جارحانہ عزائم لے کر آئے گا تو بچ کر نہیں جاسکتا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top