سال کا پہلا جزوی چاند گرہن دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی دیکھا گیا

6

کراچی(قدرت روزنامہ11فروری2017)سال کا پہلا جزوی چاند گرہن دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی دیکھا گیا.

چاند کو 3 بج کر 34 منٹ پر گرہن لگنا شروع ہوا اور 5 بج کر 45 منٹ پر چاند مکمل طور پر زمین کے سائے تلے ڈھک گیا.

پاکستان میں پونے تین گھنٹے چاند بے نور رہا، پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں چاند گرہن کے نظارے کئے گئے.

 اس سے قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چاند گرہن صبح 5 بجکر44 منٹ پرعروج پر ہوگا جبکہ چاند گرہن 7 بجکر53 منٹ پر اختتام پذیر ہوجائے گا.

ادارے کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال 2 چاند گرہن اور 2 سورج گرہن متوقع ہیں.

پاکستان کے علاوہ جن ممالک میں چاند گرہن دیکھا گیا ان میں جنوبی امریکا، برازیل، یورپ، افریقا اور ایشیاء کے مغربی حصے شامل تھے، جہاں زمین کے سائے نے چاند کو سورج کی روشنی سے دور رہنے پر مجبور کیا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top