ملک بھر میں 15 مارچ سے شروع ہونے والی چھٹی مردم شماری کے دوران شناختی کارڈوں کے جعلی ہونے یا غلط کوائف درج ہونے کا بھی پتہ لگایا جاسکے گا

کراچی(قدرت روزنامہ10جنوری2017) ملک بھر میں 15 مارچ سے شروع ہونے والی چھٹی مردم شماری کے دوران شناختی کارڈوں کے جعلی ہونے یا غلط کوائف درج ہونے کا بھی پتہ لگایا جاسکے گا، اس طرح ملک بالخصوص کراچی میں مقیم ایسے غیرقانونی پناہ گزینوں سے متعلق معلومات بھی حاصل کی جاسکے گی جنھوں نے غیرقانونی طور پر شناختی کارڈ بنا رکھے ہیں.

تفصیلات کے مطابق مردم شماری کے دوران جعلی ہونے یا غلط کوائف درج ہونے کا انکشاف بیورو آف اسٹیٹسٹکس حکومت پاکستان کی جانب سے حکومت سندھ کو ارسال کیے گئے ایک خط میں کیا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ مردم شماری کے عمل کے دوران افراد کے پاس شناختی کارڈ کو ہونا انتہائی اہم ہے.

ہرگھر کے سربراہ کو اپنا شناختی کارڈ دکھانا ہوگا جسے مردم شماری کے فارم میں درج کیا جائے گا جبکہ خط میں حکومت سندھ کو اس بات کی آگاہی بھی دی گئی ہے کہ مردم شماری کے عمل کے دوران کوائف کے مشکوک ہونے پر انھیں تصدیق کے لیے نادرا حکام کو بھیجا جائے گا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top