شکار کا اجازت نامہ نہ ہونے پر قطری مہمان کو واپس بھیج دیا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ10فروری2017) شکار کا لازمی اجازت نامہ نہ ہونے پر قطری مہمان کو واپس بھیج دیا گیا . تفصیلات کے مطابق قطری مہمانوں جن میں قطر کے شاہی خاندان کے شیخ فہد بن عبدالرحمٰن الثانی اور ان کا وفد شامل تھا، کو شکار کا درست اجازت نامہ نہ ہونے کے سبب محکمہ جنگل حیات کے حکام نے واپس کراچی بھیج دیا.

وزارتِ خارجہ امورنے یکم فروری کو جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ قطر سے آئے شاہی مہمان 5 فروری سے 28 فروری تک تھرپارکر میں قیام کریں گے.وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں ڈی جی رینجرز سندھ سے قطری مہمانوں کی سکیورٹی سے متعلق انتظامات کا بھی مطالبہ کیا تھا. قطری مہمانوں کا وفد گزشتہ ہفتے اتوار کو شکار کی غرض سے تھرپارکر پہنچا. تاہم ضلع تلوک چند والا سائی میں محکمہ جنگلی حیات کے اعزازی گیم وارڈن اور ضلعی گیم آفیسرز اشفاق احمد میمن نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شاہی مہمانوں کو علاقہ میں شکار کیلئے لازمی اجازت نامے کی عدم موجودگی پر کراچی واپس بھیج دیا گیاہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top