لک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بھی سردی کی شدت میں اضافے کی نوید سنائی ہے

کراچی(قدرت روزنامہ9جنوری-2016) ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بھی سردی کی شدت میں اضافے کی نوید سنائی ہے اور آج رات درجہ حرارت 100 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے. ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوچکا ہے اور کوئٹہ اور قلات میں بھی درجہ حرارت منفی 8 تک پہنچ چکا ہے، کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد کراچی میں بھی سردی میں اضافہ ہو گیا ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت کم سے کم 10 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے جب کہ آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے. محکمہ موسمیات کی وضاحت کراچی میں محکمہ موسمیات سے وابستہ ماہرجناب عبدالرشید نے ایکسپریس ڈاٹ پی کے  سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بروز اتوار کی رات کراچی کا درجہ حرارت دس سے ساڑھے دس درجے سینٹی گریڈ تک ہوجائے گا. اس کی وجہ سردی کی لہر کا ایک نیا سسٹم ہے جس کا اثر سندھ اور کراچی میں منگل تک رہے گا اور بدھ تک درجہ حرارت معمول پر آجائے گا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top