پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری چیئرمین اور آصف علی زرداری صدر منتخب

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے عہدیداران کے چنا ؤکے لئے علیحدہ علیحدہ انتخابات بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئے جس میں بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین جبکہ آ صف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر منتخب ہو گئے. تفصیلات کے مطابق اتوار کو پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینزکے انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں چار سال کے لئے چیئرمین پیپلز پارٹی جبکہ آصف علی زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا صدر منتخب کرلیا گیا.

پیپلز پارٹی کے نومنتخب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ نیر بخاری سیکریٹری جنرل حیدر زمان قریشی فنانس سیکریٹری اورچوہدری منظور احمد پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوئے. تمام عہدیداران کو چار سال کے لئے منتخب کیا گیاہے. الیکشن باڈی کی کنوینر مسز فوزیہ حبیب تھیں. پی پی پی پارلیمنٹرینزکے دیگر عہدیداران میں فرحت اللہ بابر سیکریٹری جنرل، سلیم مانڈوی والا فنانس سیکریٹری جبکہ مولا بخش چانڈیو سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوئے. الیکشن باڈی کنوینر فاروق نائیک اور اراکین تاج حیدر اور سردار علی خان پر مشتمل تھی. پی پی پی پی عہدیداران کو بھی چار سال کے لئے منتخب کیا گیا ہے. واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ تمام جماعتوں کو انٹراپارٹی الیکشن کا انعقاد کرانا ضروری ہوتا ہے جس کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جاتے ہیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top