کراچی کے عوام ساتھ ہیں، شہریوں کی محبت کافی ہے، مجھے سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے، وسیم اختر

b1

کراچی(قدرت روزنامہ09فروری2017) میئرکراچی وسیم اخترکا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام ساتھ ہیں، شہریوں کی محبت کافی ہے، مجھے سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے. تفصیلات کے مطابق میئرکراچی وسیم اختر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں پیسے کا درست استعمال ہونا چاہئے، ترقیاتی کاموں کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے. انہوں نے کہا کہ کوشش ہے یونیورسٹی روڈ وقت سے پہلے مکمل کیا جائے، سندھ حکومت تمام اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے، کراچی کے عوام کا پیسہ ہے، میں خود کراچی کا ہوں ، کوئی غلط کام نہیں ہونے دوں گا.

مئیر کراچی نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام ساتھ ہیں، شہریوں کی محبت کافی ہے ،مجھے سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے، سندھ حکومت کی خواہش ہے کہ وہ سارے اختیارات اپنے پاس رکھیں ،جبکہ میرے پاس جواختیارات ہیں وہ سب کو پتہ ہے.

.
.


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top