گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب مسافر بس الٹنے سے 4افراد جاں بحق، 8زخمی

n5

کراچی (قدرت روزنامہ09فروری2017)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب مسافر بس الٹنے سے 4افراد جاں بحق اور 8زخمی ہو گئے .

نیو نیوز کے مطابق گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر بریک فیل ہونے سے مسافروں سے بھری بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید 8زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے .

زخمیوں میں طلبا اور طالبات بھی شامل ہیں.

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈرائیور سٹاپ پر پہنچ کرسواریاں حاصل کرنے کیلئے دوسری بس سے ریس لگا رہا تھا کہ بس بے قابو ہو کر الٹ گئی تاہم بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش کیلئے پولیس کوشش کررہی ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top