جرمن ٹیکسٹائل کمپنی کی جانب سے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرین کیلئے 50 لاکھ ڈالر جاری

12

کراچی (قدرت روزنامہ09فروری2017)نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن (این ٹی ایف یو) نے جرمن ٹیکسٹائل کمپنی کِک ٹیکسٹیلین کی جانب سے سانحہ بلدیہ کے متاثرین کو ادائیگی کے لیے 50 لاکھ ڈالر سے زائد رقم جاری کرنے کی تصدیق کردی.ایک نجی ٹی وی کے مطابق این ٹی ایف یو کے جنرل سیکریٹری ناصر منصور کا کہنا ہے کہ یہ رقم جینیوا میں عالمی ادارہ محنت کے اکانٹ میں منتقل کی جائے گی.

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے درمیان رقم کی تقسیم کا طریقہ کار وضع کرنے کے حوالے سے مشاورت کا آغاز جمعرات سے ہوگا.ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ محنت کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر انگرِڈ کرِسٹینسن متاثرہ خاندانوں سے مشاورت کریں گی، جس میں این جی اوز کے نمائندے بھی شریک ہوں گے.یہ فنڈز کِک اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پائلر) کے درمیان معاہدے کے تحت منتقل اور سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین میں تقسیم ہوں گے.معاوضے کی اس رقم کی 10 لاکھ ڈالر پہلی قسط سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے تشکیل کردہ عدالتی کمیشن کے ذریعے پہلے ہی متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کی جاچکیہے.رقم کی تقسیم کے مجوزہ طریقہ کار کے حوالے سے ناصر منصور کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کو مقامی اداروں سے واجبات کی وصولی کے دوران تلخ تجربے کا سامنا کرنا پڑا. انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان رقم کی تقسیم کیلئے سرکاری تنظیموں جیسا کہ ای او بی آئی کے بجائے عدالتی اداروں کو ترجیح دیتے ہینان کا مزید کہنا تھا کہ رقم کی ادائیگی کا یہ معاہدہ گزشتہ سال ستمبر میں ہوا تھا اور کک' علی انٹر پرائز کی مصنوعات کی واحد جانی مانی خریدار تھی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top