شاہی خاندان اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت 7 افراد کو وفاقی حکومت نے بین الاقوامی طور پر نایاب قرار دیئے گئے پرندے تلور کے شکار کے خصوصی لائسنس جاری کردیئے

07

کراچی(قدرت روزنامہ08-جنوری-2017) دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم، شاہی خاندان اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت 7 افراد کو وفاقی حکومت نے بین الاقوامی طور پر نایاب قرار دیئے گئے پرندے تلور کے شکار کے خصوصی لائسنس جاری کردیئے ہیں. ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے نائب حکمران، ولی عہد ، ڈپٹی چیف پولیس، ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار، شاہی خاندان کے ایک فرد، سرکاری افسر اور ایک کاروباری شخصیت کو سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں شکار کے اجازت نامے جاری ہوئے.

نایاب پرندے تلور وسط ایشیائی خطے سے ہجرت کرکے دوسرے ممالک جاتے ہیں، موسم سرما میں سخت سردی کی وجہ سے وہ ہر سال پاکستان کے نسبتا گرم علاقوں کی طرف ہجرت کرتے ہیں.رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران کو پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں شکار کا اجازت نامہ جاری کیا گیا، جب کہ دیگر اجازت نامے بلوچستان کے خضدار، نوکنڈی، لسبیلہ اور چاغی اضلاع کے لیے جاری کیے گئے .جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق یہ افراد 31جنوری 2017 تک کسی بھی 10 دن میں 100 تلور شکار کرنے کے مجاز ہوں گے.)..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top