کراچی ‘ فائرنگ کے واقعات میں3 افراد جاں بحق، 2زخمی

66

کراچی (یو این پی) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 12 ملزمان کو گرفتارکر لیا. فائرنگ سے محمود آباد میں یار محمد، شاہراہ فیصل پر ڈاکٹر گلفارم اور یونیورسٹی روڈ پر اسد جاں بحق ہو گئے جبکہ آگرہ تاج کالونی میں چھت سے گر کر گل بی بی نامی خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ ریسکیو اداروں نے منگھوپیر ندی سے ڈوبی ہوئی نعش برآمد کر لی.

لانڈھی میں چاوں چورنگٰ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا. کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں چھ اسٹریٹ کرمنلز کو بھی گرفتار کر لیا. ماڑی پور سے گرفتار فائز، ریحان اور راشد کے قبضہ سے تین ٹی ٹی پستول اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی. بورڈ بین پولیس نے بھی تین خطرناک اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کر لیا.ملزمان کی عمریں 18 سال سے کم ہیں. منظم شاہ زیب عرف چیتا، الیاس عرف چھرا اور نعمان عرف شاہ رخ ڈیفنس، کلفٹن اور بورڈ بین کے علاقوں میں 100 سے زائد وارداتیں کر چکے ہیں. منظم شاہ زیب عرف چیتا گولیمار میں رینجرز کے مقابلہ کے دوران چار منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر فرار بھی ہوا تھا. ملزموں کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ کراچی کے علاقہ گارڈن کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کر کے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا. ذرائع کے مطابق حراست میں لئے جانے والے افراد گاڑی میں سوار تھے. دونوں افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top