سندھ حکومت کا سرکاری اسکولوں میں 6 ہزاراساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ08فروری2017) سندھ حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں استاذہ کی تقرریوں اور تبادلے پر پابندی اور 6 ہزار نئے اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کیا . کراچی میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری ایجوکیشن نے وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 5 ہزار384 اسکولز بند ہیں جن میں سے 4 ہزار 123 کھولنے کے قابل ہیں اور وزیراعلی کی ہدایات اور مدد سے گزشتہ 2 ماہ میں ایک ہزار 261 اسکولز کھولے گئے ہیں جب کہ محکمہ تعلیم میں 26 ہزار اسامیاں خالی ہیں.

اجلاس کے دوران وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صرف اسکولوں کا کھلنا کافی نہیں بلکہ وہاں پر تعلیمی سرگرمی بھی زو روشور سے ہونی چاہئیں. وزیراعلیٰ نے اساتذہ کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ جن اسکولز میں اساتذہ کی تعداد زیادہ ہے وہاں سے اساتذہ کو ان اسکولز میں بجھاجائے جہاں کمی ہے. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں اب اسکولوں کے اچانک دورے کروں گا اور دیر سے کام کرنے سے مسائل ہیں تو فجر پڑھ کر کام شروع کر سکتا ہوں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top