کراچی میں بھی ٹھنڈی یخ بستہ ہو اؤں نے ڈیرہ جمالیا

کراچی(قدرت روزنامہ07-جنوری-2017) کراچی میں بھی ٹھنڈی یخ بستہ ہو اؤں نے ڈیرہ جمالیا، محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشن گوئی کی ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی سرد ہواؤں کے باعث کل سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور درجہ حرارت مزید دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ کم ہوگا.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں 4سے 5روز تک برقرار رہے گی. کراچی میں درجہ حرارت 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے. دوسری جانب صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں دھند اور موسم آبر آلود ہے، سردی کی شدت میں آضافہ ہوا ہے، چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے متعدد علاقوں میں بارش کا امکان ہے. بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے. کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا. محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن ،خیبرپختونخوا، فاٹا،کوئٹہ، ژوب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے. ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب اور سندھ کے میدانی وبالائی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند بھی چھائے رہے گی ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top