ہمیں بیٹی نہیں چاہئیے ۔۔۔ والدین کی سفاکیت ، حیدرآباد کے ایک ڈاکٹر نے سفاک والدین کا گھناؤنا چہرہ دکھا دیا ‎

pic03

کراچی (قدرت روزنامہ07فروری2017)ہم اکثر و بیشتر خبروں میں یہ سنتے ہیں کہ ڈاکٹرز کی غفلت نے مریض کی جان لے لی ، یا ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث مریض کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا . لیکن حال ہی میں حیدر آباد کے علاقہ لطیف آباد کے یونٹ 6 میں واقع ہلال احمر جنرل اسپتال کے ڈاکٹرعثمان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ڈاکٹرز پر الزامات عائد کرنے والے تمام افراد کو منہ توڑ جواب دیا.

ڈاکٹر عثمان کی ڈیوٹی نرسری میں ہے جہاں وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کرتے ہیں. اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر عثمان نے ایک ایسے جوڑے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا نومولود بچہ ہمارے پاس کافی تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا . بچے کی سانس کی رفتار بڑھی ہوئی تھی . بچے کی آکسیجن سیچوریشن بھی کم ہوتی جا رہی تھی . ڈاکٹر عثمان نے بتایا کہ اس بچے کے اٹینڈنٹس کو بار ہا فون کیا جا رہا ہے.لیکن چار گھنٹوں سے اس بچے کے لواحقین نے کوئی رابطہ نہیں کیا نہ ہی فون اٹھایا. انہوں نے بتایا کہ اس بچے کو وینٹی لیٹر کی ضرورت ہے لیکن ہمارے اسپتال میں وینٹی لیٹر کی سہولت موجود نہیں ہے. ہم اس بچے کے اٹینڈنٹ کو اسی لئے بلا رہے تھے تاکہ وہ آئیں اور ان کے بچے کو کہیں اور ریفر کیا جائے لیکن ان لوگوں کی نااہلی دیکھیں کہ تاحال اس کا کوئی بھی اہل خانہ اسپتال نہیں پہنچا. اپنے اس ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر عثمان نے اس بچی کو بھی دکھایا . ڈاکٹر عثمان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بدبخت اور سفاک والدین کی اس حرکت پر انہیں سخت تنقید کانشانہ بنایا. یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کسی بھی مریض کو اس کے لواحقین کی اجازت اور مرضی کے بغیر علاج کے لئے کسی دوسرے اسپتال منتقل نہیں کیا جا سکتا. ذرائع کے مطابق والدین لڑکے کے خواہشمند تھے ، لیکن بیٹی ہونے کی صورت میں انہوں نے علاج کروانے سے انکار کر دیا . ..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top