سلیم شہزاد کو الطاف حسین نے 2018ء کے انتخابات کی تیاریوں کے لیے بھیجا ہے: نبیل گبول

Nabil-

کراچی (قدرت روزنامہ06فروری2017) متحدہ قومی موومنٹ کے سابق راہنما سردار نبیل گبول نے کہا ہے کہ سلیم شہزاد کو الطاف حسین نے 2018ء کے انتخابات کی تیاریوں کے لیے بھیجا ہے. انہیں یہ ہدایت ملی ہے کہ بظاہر فاروق ستار کا ساتھ دینا ہے، لیکن اندرونی طورپر ایم کیو ایم لندن کو ہی مضبوط کرنا ہے.

الطاف حسین کا سیاسی باب بند ہوچکا ہے. الطاف حسین کے سپورٹرز اور ووٹرز آج بھی موجود ہیں.تاہم پہلے کی طرح اتنی بڑی تعداد میں اب انہیں کبھی ووٹ نہیں ملے گا. الطاف حسین نے اپنے قریبی ساتھیوں کو خود مروایا ہے. فاروق ستار اور سلیم شہزاد اب تک بچے ہوئے ہیں. اس وقت بھی ایم کیو ایم پاکستان کے روابط ایم کیو ایم لندن کے ساتھ ہیں. نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے پروگرام ’’نیوز ٹاک عاصمہ چوہدری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے سابق راہنما سردار نبیل گبول نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات بڑی اہمیت اختیار کرچکے ہیں.پیر پگاڑا نے پرویز مشرف سے ملاقات کی ہے. انہوں نے پرویز مشرف سے درخواست کی ہے کہ ایم کیو ایم کو ہمارے ساتھ شامل کرنے کے لیے کردار ادا کریں. سردار نبیل گبول نے مزید کہا کہ 2009ء میں مجھے ایک طرف کرکے ذوالفقار مرزا کو سامنے لایا گیا. لیاری میں عزیر بلوچ کے کہنے پر ایس ایچ او لگتے رہے. نشستیں دی جاتی رہیں. میں نے آصف علی زرداری سے اس سلسلے میں کئی بار بات کی، لیکن انہوں نے میری رائے کو کوئی اہمیت نہیں دی. لیاری میں پیپلز پارٹی کو ذوالفقار مرزا کے ذریعے شدید نقصان پہنچایا گیا. جو کچھ میں نے کہا تھا، وہ سب بعد میں درست ثابت ہوا. ذوالفقار مرزا نے آصف علی زرداری کے بارے میں جو کچھ کہا، وہ بھی دنیا نے دیکھ اور سن لیا. میں نے ذوالفقار مرزا کی وجہ سے پیپلز پارٹی چھوڑی . عذیر بلوچ نے کہا کہ نبیل گبول میرے پاس آئے، میں انہیں سپورٹ کروں گا تو میں نے انکار کر دیا کہ میں جرائم کی دنیا میں کام کرنے والے شخص کے گھر جا کر ایم این اے کی سیٹ کے لئے بھیک نہیں مانگ سکتا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top