سابق ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد کراچی ایئرپورٹ پہنچتے ہی گرفتار

 کراچی(قدرت روزنامہ06فروری2017)ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور ماضی میں الطاف حسین کے قریبی ساتھی سمجھنے جانے والے سلیم شہزاد کو ایئرپورٹ پہنچتے ہی گرفتار کر لیا گیا.

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کو کراچی ایئرپورٹ پہنچتے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے.

کراچی پولیس چیف مشتاق مہر نے بھی سلیم شہزاد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ایس پی ایئرپورٹ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ امیگریشن کے دفتر جا کر سابق ایم کیو ایم رہنما کو حراست میں لیا، ان پر عائد مقدمات کی چھان بین کر کے انہیں متعلقہ تھانے بھیج دیا جائے گا. ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بھی سلیم شہزاد کو تحویل میں لینے کی تصدیق کردی ہے جبکہ سابق ایم کیو ایم رہنما کا پاسپورٹ تحویل میں لے کر انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے.

دوسری جانب سابق ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد کا کہنا ہے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا سامنا کروں گا اور عدالت جو فیصلہ کرے گی قبول کروں گا. انہوں نے کہا کہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے واطن واپس آیا ہوں.

واضح رہے کہ سلیم شہزاد پر کراچی میں ہڑتالیں کرانے اور جلاؤ گھیراؤ کے متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ سابق ایم کیو ایم رہنما کو دہشت گردوں کے علاج کے کیس میں مفرور بھی قرار دیا جا چکا ہے. سلیم شہزاد گزشتہ کئی عرصے سے بیرون ملک مقیم تھے تاہم اس دوران وہ متعدد بار پاکستان آتے جاتے رہے ہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top