چئیرمین بلاول بھٹو کی ساری توجہ کراچی کی جانب ہے۔ سعید غنی

کراچی(قدرت روزنامہ05فروری2017) پیپلزپارٹی کے اہم رہنما سعید غنی نےبتایاہےکہ چئیرمین بلاول بھٹو کی ساری توجہ کراچی کی جانب ہے.انھوں نے مرتضی وہاب کوہٹائے جانے سے متعلق اہم انکشاف بھی کیا.

کراچی میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سینیٹر سعید غنی، پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید وقار مہدی نےنیوز کانفرنس کرتےہوئے بتایاکہ سنی تحریک مرکزی رابطہ کمیٹی کے ممبرطاھررضا،شفیق قادری سمیت مختلف کارکنان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت ہوگئی ہے.

سعیدغنی نے بتایاکہ بلاول بھٹو کی ساری توجہ کراچی پر ہے.سعید غنی کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی کی پالیسیوں کی وجہ سے دیگر جماعتوں کے لوگ ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں.سعیدغنی نےانکشاف کیاکہ مرتضی وہاب نے پرنسپل لگانے کے لیے سفارش ماننے سے انکار کیا.سفارش نہ ماننے پرمرتضی وہاب کے خلاف پٹیشن دائر کردی گئی.

سعید غنی نے واضح کیاکہ مشیر معاون خصوصی لگاناوزیراعلی کا اختیار ہے.آئین وقانون جس کو استحقاق دے،اس کو ماننا چاہیے.سعیدغنی نےمزید کہاکہ ایڈوکیٹ جنرل اور مخدوم علی خان یہ قانون چیف جسٹس کو سمجھا نہیں سکے . انھوں نے شکوہ کیاکہ عدالت کی ذمہ داری ہے کہ جس کےخلاف فیصلہ ہو، اس کو سن لیں. آئین کےمطابق وزیراعلیٰ 3مشیررکھ سکتےہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top