پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب میں ڈیرہ جمانے کی تیاریاں شروع کر دیں

b2

کراچی (قدرت روزنامہ05فروری2017)پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب میں ڈیرہ جمانے کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں .اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے جنوبی پنجاب میں رابطے شروع کر دیئے، اور صوبہ پنجاب میں سیاسی ستون سمجھے جانے والے بڑے بڑے ناموں کو اپنے ساتھ ملانے کی تیاریاں بھی مکمل کر لیں ہیں .

قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس خطہ کی اہم سیاسی شخصیات جلد پیپلز پارٹی میں شامل ہو جائیں گی. تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت سے نالاں سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ،انکے صاحبزادے سابق وزیر اعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ، سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر، راجن پور سے سابق وفاقی وزیر دوست محمد مزاری اور بہالپور سے ایک سابق رکن پنجاب اسمبلی کے پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطے مکمل ہو چکے ہیں. ان رابطوں میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے مرکزی کردار ادا کیا ہے تاہم ان معاملات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے، ان سیاستدانوں کے ساتھ گفت و شنید اور ان کا پارٹی میں کردار جیسے معاملات بھی زیر بحث آ چکے ہیں لیکن پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو ذرداری کی مشاورت سے کیا جائے گا.یہ بھی معلوم ہوا ہے غلام مصطفی کھر اور بہاولپور سے ایک سابق رکن پنجاب اسمبلی حالیہ دنوں لاہور میں مخدوم احمد محمود سے ملاقات بھی کر چکے ہیں توقع کی جا رہی ہے کہ ان دونوں کی پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت 10 مارچ کو بلاول بھٹو ذرداری کے جلسہ ملتان میں ہو گی جبکہ دیگر سیاستدان 2018 کے الیکشن سے قبل کسی بھی مرحلے میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے.پیپلز پارٹی میں شمولیت کے اعلانات کی ٹائمنگ پیپلز پارٹی کی قیادت اور ان سیاستدانوں کی باہم مشاورت شامل ہے دونوں طرف سے ایک دوسرے پر اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے.یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ غلام مصطفی کھر کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بارے میں پیپلز پارٹی میں بھی ایسے حلقے موجود ہیں جو تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top