ٹی وی ہوسٹ وقار ذکاء نے تشدد کرنے والے جنید حیدر کو ”سٹریٹ فائٹ“ کا چیلنج دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ04فروری2017)ٹی وی ہوسٹ وقار ذکاءنے تشدد کرنے والے جنید حیدر کو ”سٹریٹ فائٹ“ کا چیلنج دیتے دیدیاہے اور کہا ہے کہ وہ جہاں اور جب چاہے ان کے ساتھ مقابلہ کر لے. وقار ذکاءنے جنید حیدر کو یہ یاد کروایا ہے کہ ان دونوں کے درمیان ایک معاملہ تاحال حل طلب ہے.

 وقار ذکاءنے جنید حیدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” تم اس دن اپنا ٹریمر لانا بھول گئے تھے، اور جیسا کہ تم دیکھ سکتے ہو اب بھی میرے سر پر بہت سارے بال ہیں. تو چلو! مردوں کی طرح معاملہ حل کرتے ہیں. تم جگہ بتاﺅ، چاہے تین تلوار ہو، کراچی، لاہور یا پھر دبئی، ہم یہ حل کر سکتے ہیں اور جو بھی ہارا وہ سر منڈوا دے گا اور ملک چھوڑ دے گا.“
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top