لیاری گینگ وار میں گیم آف تھرونز شروع ۔اہم کمانڈر بابا لاڈلا کی ہلاکت کے بعد دہشت گرد گروپ کی کمانڈ آغا شوکت نے سنبھال لی

کراچی (قدرت روزنامہ04فروري2017) لیاری گینگ وار میں گیم آف تھرونز شروع ہوگیاہے.اہم کمانڈر بابا لاڈلا کی ہلاکت کے بعد دہشت گرد گروپ کی کمانڈ آغا شوکت نے سنبھال لی.

لیاری میں گینگ وار کی بادشاہت کے لیے رسہ کشی شروع ہوگئی. گینگسٹر بابا لاڈلا کی ہلاکت کے بعد لیاری میں جرائم کی دنیا کی کمانڈ آغا شوکت نے سنبھال لی.

مقامی کمان بابا لاڈلا کے بھائی زاہد لاڈلا کے سپرد کردی گئی.ملزم زاہد لاڈلا نے عبداللہ کے نام سے شناختی کارڈ بنا رکھا ہے. سکندر عرف سکو کے مارے جانے کے بعد ذمہ داری سلیم شیبو کے سپرد کردی گئی.مخالف گروپ کے غفار ذکری کراچی آپریشن کے بعد بلوچستان بارڈر پر موجود ہے. عزیر بلوچ گروپ کی کمان کے لیے فیصل پٹھان اور استاد تاجو کے نام لیے جارہے ہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top