کراچی ، جعلسازوں نے جعلی اکاونٹ سے انڈے بیچنے والے کو راتوں رات ارب پتی بنا دیا،مقدمہ درج

30

کراچی(قدرت روزنامہ04فروري2017)کراچی میں جعلسازوں نے جعلی اکاونٹ سے انڈے بیچنے والے کو راتوں رات ارب پتی بنا دیا،جبکہ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا ہے.تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں انڈے بیچنے والا محمد اعجاز نامی نوجوان بینک میں اپنا اکاونٹ کھلوانے گیا تو اسے بینک حکام نے بتایا کہ آپ کے نام پر مزید اکاونٹ نہیں بن سکتا کیونکہ آپ کے نام پر پہلے سے اکاونٹ ہے، اپنے نام پر پہلے سے بنے اکاونٹ کی تفصیل جاننے پر اسے پتہ چلا کہ اس میں ایک ارب 20کروڑ موجود ہیں ،یہ سنتے ہی انڈے بیچنےوالے کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا.

اعجاز نے بغیر وقت ضائع کئے ایف آئی اے کو اطلاع کردی. ایف آٔی اے حکام نے تحقیقات کیت و انکشاف ہوا کہ پولٹری پروڈکٹس کمپنی کے مالک نے محمد اعجاز کے شناختی کارڈ کی کاپی کا استعمال کرکے اس کے نام پر جعلی اکائونٹ کھولا ہوا ہے اور اکائونٹ سال 2010 میں بینک منیجر کی مدد سے کھولا گیا تھا. ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جعلی اکائونٹ میں یومیہ کروڑوں روپے کی لین دین ہوا کرتی تھی .تاہم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انکی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top