کراچی میں 21 سالہ نوجوان 30 انچ قد کا حامل، میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا

29

کراچی(قدرت روزنامہ04فروري2017)شہر قائد میں 21 سالہ نوجوان جو کہ محض 30 انچ قد کا حامل ہے کراچی میں میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے . 30 انچ کے محمد جنید کی عمر 21 سال ہے جبکہ اس کا قد 30 انچ ہے جس کی وجہ گذشتہ 18 سال سے نشوونما رُک جانا بتایا جاتا ہے.

تفصیلات کے مطابق ملتان کے نواحی شہر خان گڑھ کے رہائشی 21 سالہ 30 انچ قد کے حامل محمد جنید پیدائشی بیماری کی وجہ سے ان کے قد، وزن، خدوخال، آواز اور شکل 18 سال گزر جانے کے بعد بھی 3 سالہ بچے کے برابر ہے .یہاں تک کہ محمد جنید کے فنگر پرنٹ بھی 3 سالہ بچے کی عمر کی ہی طرح ہیں. آج کل بھی محمد جنید میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے. محمد جنید اپنے سے دو سال بڑے بھائی محمد باسط کی گود میں رہتا ہے جو کہ ایک نارمل نوجوان ہے.اس کا 4 سالہ بھائی محمد سعد بھی نارم انداز میں پروان چڑھ رہا ہے. محمد جنید کے والد حب میں کپڑے کے تاجر ہیں. جنید کے مطابق وہ 5 سال کا ہوا تو قد نہ بڑھنے پر ڈاکٹرز سے رجوع کیا گیا جس کے بعد علاج کیلئے کراچی کے بڑے اسپتالوں میں بھی معائنہ کروایا گیا لیکن ڈاکٹرز نے بھی جواب دے دیا. یہی وجہ تھی کہ قد نہ بڑھنے کی وجہ سے مایوس ہو کر محمد جنید نے چھٹی کلاس کے بعد اسکول بھی چھوڑ دیا. محمد جنید نے بتایا کہ مجھے پرندوں کا شوق ہے. شادی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں محمد جنید نے کہا کہ میرا شادی کا دل نہیں کرتا میں دوستوں کے ساتھ خوش ہوں شادی کرلی تو دوست چھن جائیں گے. محمد جنید نے مزید بتایا کہ وہ ماڈلنگ کرنے کا بھی شوق رکھتا ہے جبکہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوانا بھی محمد جنید کی خواہش میں سے ایک ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top