عوام یقینی بنائیں کہ بابالاڈلااورعزیربلوچ جیساگروپ نہ بن سکے،ڈی جی رینجرزسندھ

کراچی(قدرت روزنامہ03فروري2017) ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل سعید نے لیاری کے مختلف علاقوں کادورہ کیا،سیکٹرکمانڈرنے ڈی جی رینجرزکوجرائم پیشہ عناصرکیخلاف آپریشن اورامن وامان کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا.میڈیارپورٹس کے مطابق ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل سعیدنے گزشتہ روزکامیاب آپریشن پررینجرزجوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لیاری کاامن خراب نہیں ہونے دینگے.

 اب عوام اس بات کو یقینی بنائیں کہ بابا لاڈلا او رعذیر بلوچ جیسا گروپ نہ بن سکے. انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کی پشت پناہی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا. کسی جرائم پیشہ گروہ کو امن وامان خراب کرنے کی کوشش نہیں کرنے دیں گے. ڈی جی رینجرز نے کہا کہ والدین اور اساتذہ لیاری میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں. نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کریں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top