انڈیا سے کروڑوں روپیہ کا پان پراگ گٹکا کراچی اسمگل کیا جارہا ہے دشمن ملک کے اس زہر سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے، خرم شیر زمان

کراچی(قدرت روزنامہ03فروري2017)پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے سینئر نائب صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ انڈیا سے کروڑوں روپیہ کا پان پراگ گٹکا کراچی اسمگل کیا جارہا ہے دشمن ملک کے اس زہر سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے،جبکہ پان اور گٹکا کینسر کا سبب ہے،وہ جمعرات کوسندھ اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ پان پراگ گٹکا کی روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے ہونگے اور یہ زہر نوجوان نسل کو مزید تباہی کے دہانے پر پہنچا دے گی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو صرف پنجاب صوبہ نظر آتا ہے جبکہ سندھ کے لئے وزیراعظم کی سوچ اور پنجاب کے لئے سوچ کچھ اور ہے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی یہ غلط فہمی ہے کہ قومی اسمبلی میں کراچی کے مسائل پر صرف وہی آواز اٹھاتی حقیقت میں تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتیں بھی آواز اٹھاتی ہیں اور میں نے کراچی کے عوام کے ساتھ کے الیکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف ہر فورم پر آؤاز اٹھائی ہے اس سے قبل میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں گٹکا اور مین پری پر پابندی کا بل پاس ہوچکا ہے، لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے اس پابندی پر عملدرآمد کے لئے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں اور کراچی کی ہر گلی محلوں میں یہ زہر کھلے عام فروخت کیا جارہا ہے، جبکہ پولیس کی سرپرستی میں گٹکا بنانے کی فیکٹریاں قائم ہیں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا مزید کہا کہ گٹکا اور مین پڑی جیسے گھناؤنے بیوپاری کو جڑ سے اکاڑ پھینکنے کے لئے حکومت 249سیاسی و سماجی اور علمائے کرام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، تاکہ معاشرے سے اس بری کو ختم کیا جاسکے.

.
.


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top