سیکیورٹی اور تفتیشی حکام بابا لاڈلے کے شناختی کارڈ اور دستاویزات ہاتھ لگتے ہی چکرا کر رہ گئے

18

کراچی (قدرت روزنامہ03فروري2017)سیکیورٹی اور تفتیشی حکام بابا لاڈلے کے شناختی کارڈ اور دستاویزات ہاتھ لگتے ہی چکرا کر رہ گئے، نئی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ بابا لاڈلہ شناختی کارڈ کے ذریعہ کئی بار ایران بھی فرار ہوا.

لیاری گینگ وار کا بدنام زمانہ کردار نور محمد عرف بابا لاڈلہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک کی بھی ہوا کھا چکا تھا، بابا لاڈلہ کو جاری سفری اور شناختی دستاویزات سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہے.

حکام نے یہ پتا لگانے کی تحقیقات کردی ہیں کہ مجرمانہ ریکارڈ رکھنے کے باوجود بابا لاڈلہ کو شناختی کارڈ کس مرکز سے جاری ہوا؟.

تفتیش میں اس بات کا بھی تعین کیا جائے گا کہ تصویر کے باوجود نادرا نے شناخت کیوں نہ کی؟  ملزم کئی بار ایران فرار ہوا، بارڈر سیکیورٹی نے چیک کیوں نہ کیا؟ ملزم کئی بار ایران کے راستے مختلف بارڈرز کے ذریعے پاکستان آتا رہا، دوران سفر بابا لاڈلہ کے پاس جدید ہتھیار بھی ساتھ ہوتا تھا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top